نئی دہلی،27؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی ہندوستان میں آئے طوفان اوکھی میں راحتی مہم میں مشغول فورس اور دیگر ایجنسیوں نے 845لوگوں کو بچایا لیکن 661 ماہی گیر اب بھی لاپتہ ہیں۔سیتا رمن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بحریہ، فضائیہ اور ساحلی فورس نے20دسمبرتک821لوگوں کی جان بچائی۔انہوں نے بتایا کہ 24دیگر لوگوں کی زندگی مرچنٹ نیوی کے بحری جہاز سمیت دیگرایجنسیوں نے بچایا۔جن 845لوگوں کو بچایا گیا ان میں 453تمل ناڈو کے، 362کیرالہ کے، 30لکش دیپ اور منکی جزیرے کے ہیں۔بہرحال سیتا رمن نے بتایا کہ 661ماہی گیراب بھی لاپتہ ہیں۔جو لاپتہ ہیں ان میں زیادہ تر تامل ناڈو( 400) اور کیرالہ(261) کے ہیں۔اوکھی کے طوفان سے یہ دونوں ریاست سب سے بری طرح متاثر رہے۔دسمبر میں آئے طوفان کی زد میں بہت سے ماہی گیر بھی آ گئے تھے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے بتایا کہ چھنگ چھپ، میزورم کے فوجی اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2018-2019سے لڑکیوں کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔